وائرس سے دنیا میں پہلی حکومت تبدیل
کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی کے بعد کوسوو کی حکومت تبدیل کر دی گئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیراعظم البن کرتی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے ووٹ دیا۔
اکثریت کی حمایت کھونے کے بعد وزیراعظم کرتی کو عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے۔
جمعرات کو البن کرتی کے خلاف حکومت کے اتحاد میں شامل چھوٹی جماعت نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جس کی دیگر حکومتی اتحادی جماعتوں نے حمایت کی۔
اتحادی جماعتوں کو وزیراعظم کرتی کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات سے اختلاف تھا۔
کوسوو میں وائرس کے 70 کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعظم کرتی کی حکومت نے دو ماہ قبل حلف اٹھایا تھا۔
سیاسی امور پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال میں انتخابات کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا اس لیے پارلیمنٹ کے اندر سے ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

