پاکستان

افتتاح کیا مگر وزیراعظم نہ بولے

مارچ 26, 2020

افتتاح کیا مگر وزیراعظم نہ بولے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں آئسولیشن ہسپتال اور متعدی امراض کی علاج گاہ کی بنیاد رکھی ہے جبکہ کورونا آئسولیشن سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔

جمعرات کو اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں آئسولیشن اسپتال اور متعدی امراض کی علاج گاہ بنے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے سنگ بنیاد رکھا اور کورونا آئسولیشن سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔
اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے، معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چینی سفیر بھی ہمراہ تھے۔

وزیراعظم عمران خان آئسولیشن سنٹر کے مختلف حصوں میں گئے، انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے بنایا گیا آئسولیشن سنٹر 50 بستر پرمشتمل ہے جبکہ آئسولیشن ہسپتال اور متعدد امراض کی علاج گاہ ایف ڈبلیو او تعمیر کرے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے