پاکستان

شاہد خاقان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

مارچ 27, 2020

شاہد خاقان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

پاکستان سٹیٹ آئل کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے تقرر کے مقدمے میں کراچی کی احتساب عدالت نے پٹرولیم کے سابق وزیر شاہد خاقان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

نیب کے ترجمان کے مطابق پی ایس او کے سابق ایم ڈی کے غیرقانونی تقرر پر احتساب بیورو نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیا ریفرنس دائر کیا ہے جس میں احتساب عدالت کراچی نے سابق وزیر کے علاوہ سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

ترجمان نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے شیخ عمران الحق کو غیر قانونی طور پرایم ڈی پی ایس او تعینات کیا۔ شاہد خاقان اور دیگر پر خزانے کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپےنقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالت نے شیخ عمران الحق اور یعقوب ستار کو 10 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔


واضح رہے کہ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی، مقتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کے خلاف پہلے ہی احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر ہے جس میں تینوں نے ضمانت لے رکھی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے