متفرق خبریں

12 کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے جائیں گے

مارچ 27, 2020

12 کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے جائیں گے

کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں ساڑھے بارہ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے جا سکتے ہیں جبکہ حکومت کو ٹیکس وصولی میں 350 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس سے وابستہ ماہرین نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق وائرس کی وجہ سے پاکستان میں 12 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے جا سکتے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ حکومت نے معشیت پر کورونا کے منفی اثرات کا تخمینہ لگانے کی ذمہ داری پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے سپرد کی ہے۔

ماہرین کے اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد 5 سے 6 کروڑ ہیں جو حالیہ لاک ڈاؤن اور بحران سے دو گنا ہو سکتی ہے۔

وائرس کی وجہ سے ملک میں معاشی سرگرمیاں رکنے کے بعد بیروزگاروں کی تعداد 2 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے جبکہ ایف بی آر کو ٹیکس کولیکشن میں مارچ سے جون 2020 کے دوران 300 ارب روپے سے 350 ارب تک آمدنی خسارہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف سے ہدف میں 48 کھرب روپے کی کمی درخواست کی چکی ہے جبکہ لاک ڈوان کی وجہ سے تیل کے استعمال میں کمی کی وجہ سے ریونیو جمع کرنے پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے