پنجاب میں پانچ ہلاک، 490 متاثر
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 490 کنفرم مریض ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔
پنجاب کے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے بیان کے مطابق کورونا وائرس سے فیصل آباد میں 22 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ محمد ذیشان دو دن سے غلام محمد آباد ہسپتال میں داخل تھا۔ لاہور میں تین، راولپنڈی اور فیصل آباد میں ایک ایک مریض کورونا وائرس سے ہلاک ہوا۔
ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے 46 زائرین، لاہورمیں 115 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ گجرات میں 48، گوجرانوالہ 9، جہلم 19 اور راولپنڈی میں 14 مریضوں میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔ ملتان میں 3، فیصل آباد 10، منڈی بہاوالدین 3، ناروال 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا میں 2 مریض جبکہ اٹک اور بہاولنگر میں ایک ایک، میانوالی میں 2 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ننکانہ صاحب میں 2، خوشاب میں ایک، ڈی جی خان میں 5مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب تک کورونا وائرس کے 4 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔

