پاکستان

جمعہ پڑھانے والوں پر 29 مقدمے

مارچ 28, 2020

جمعہ پڑھانے والوں پر 29 مقدمے

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کے باوجود خلاف وزری کرنے والوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

کراچی پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ اور سینٹرل میں خلاف ورزی کرنے والے 29 پیش اماموں کے خلاف مقدمات درج کیے۔

کراچی کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کا منظر

مقدمات کے مطابق مساجد میں نماز کے دوران 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی کے باوجود درجنوں نمازی نماز ادا کررہے تھے۔

پولیس کے مطابق شہر بھر میں خلاف ورزی کرنے والے اماموں پر مقدمات ہوچکے ہیں اور مقدمات کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے