اسلام آباد میں ڈاکٹر کا ٹیسٹ مثبت آ گیا
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے دوسرے بڑے ہسپتال پولی کلینک کے ایک ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد ڈاکٹروں کے ہاسٹل کو بند کر کے سپرے کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر نے ٹیسٹ کے بعد کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق کی ہے۔ متاثرہ ڈاکٹر میڈیسن کے ڈاکٹر ہیں اور پولی کلینک ہاسٹل میں رہائش پزیر تھے۔
کورونا پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ نے پولی کلینک ہاسٹل کو سیل کر دیا ہے اور ہاسٹل میں رہائش پذیر تمام ڈاکٹرز کو قرنطینہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹرز کو او جی ڈی سی ایل کے قرنطینہ شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 14 سو سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 11 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

