انڈیا میں بھوکے مزدور پیدل اپنے گاؤں کو
انڈیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت نے ملک میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور اس دوران کاروبار اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے۔
ایک ارب 30 کروڑ کی آبادی کے ملک میں درالحکومت دہلی اور دوسرے شہروں میں لاکھوں مزدور پھنس کر رہ گئے ہیں۔
ٹوئٹر پر ایسی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں سینکڑوں افراد کو پیدل ہی اپنے علاقوں کی جانب سفر کر رہے ہیں۔

انڈین صحافیوں نے بہار سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے مزدور کی تصویر شیئر کی ہے جو دہلی سے پیدل اپنے شہر جاتے ہوئے تین دن کھانا ملنے پر رو پڑا۔
سارا پٹیل نے مزدوروں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بجائے اس کے کہ وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ ایسے افراد کی مدد کرتے الٹا پولیس کو کہا ہے کہ ان کے خلاف کریک ڈاؤن کریں جو دہلی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انڈین میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو سڑکوں اور گلیوں میں مارا پیٹا ہے۔

