پاکستان

وائرس سے ریٹائرڈ میجر کی موت

مارچ 29, 2020

وائرس سے ریٹائرڈ میجر کی موت

پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے مریض ریٹائرڈ میجر کی موت واقع ہو گئی ہے۔ مرحوم تبلیغی جماعت سے منسلک تھے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی نے لنک روڈ کیہال ایبٹ آباد میں کرونا وائرس سے مرنے والے ریٹائرڈ میجر الیاس کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ اللہ مرحوم کی روح کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل دے اور اس وبا سے حفظ و امان میں رکھے۔

سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ اپنی ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر سختی سے عمل کریں۔

”حکومت عوام کو اس وبا سے بچانے میں پوری مشینری کے ساتھ لگی ہوئی ہے. عوام گھروں تک محدود رہیں اور ہجوم سے پرہیز کریں۔“

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے