متفرق خبریں

وزیرستان: انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے مظاہرہ

مارچ 29, 2020

وزیرستان: انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے مظاہرہ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں طلبہ اور شہریوں نے انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے مظاہرہ کیا ہے۔

وانا شہر میں پریس کلب کے سامنے 60 سے زائد طلبہ اکھٹے ہوئے اور سماجی دوری کی ہدایات کے مدنظر مخصوص فاصلے پر بیٹھ کر اپنے مطالبے کے لیے نعرے لگائے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں آن لائن کلاسز اور معاشرے میں کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے انٹرنیٹ سروس کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

طلبہ کے مظاہرے سے مقامی سیاسی قیادت اور سماجی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اکیسویں صدی میں قبائلی اضلاع کو انٹرنیٹ سے محروم رکھنا معاشرے کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے