متفرق خبریں

پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس غیر معیاری؟

مارچ 31, 2020

پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس غیر معیاری؟

پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کورونا ٹیسٹنگ کٹس کے معیار پر سوال اٹھایا ہے۔

پیر کو انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ”‏صوبائی حکومتوں اور NDMA کو وارننگ دینا چاہتا ہوں، کرونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے، اگربیمارمریض کو ٹیسٹ صحتمند ظاہر کر دے گا تو اس کا مطلب ہے کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا، جب تک DRAP پاکستان کی اپنی کٹس کی تصدیق کرتا ہے آپ امپورٹ کریں لیکن صرف تصدیق شدہ کٹس۔“

وفاقی وزیر کو جواب دیتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ چین سے تصدیق شدہ کٹس لے رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اتھارٹی کے پاس ٹیسٹنگ کٹس چین کے سفارت خانے کے ذریعے آ رہی ہیں جو وہاں کی حکومت سے تصدیق شدہ ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے