پاکستان24 متفرق خبریں

پھنسے مسافروں کے لیے خصوصی پروازیں اڑیں گی

اپریل 2, 2020

پھنسے مسافروں کے لیے خصوصی پروازیں اڑیں گی

وائرس پھیلنے کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے غیر ملکیوں اور بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو اپنی منزل پر پہنچانے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) خصوصی پروازیں چلائے گی۔

یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لیے قائم قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق 17 خصوصی پروازیں تین سے 11 اپریل کے دوران چلائی جائیں گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سکیورٹی ڈویژن معید یوسف نے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں بتایا کہ پی آئی اے کی خصوصی پروازیں برطانیہ، کینیڈا، ملائشیا، ترکی، ازبکستان اور آذربائیجان کے لیے چلائی جائیں گی اور وہاں پھنسے دو ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا جبکہ پاکستان میں ہھنسے غیر ملکیوں کو بھی انہی پروازوں کے ذریعے ان کی منزل پر پہنچایا جائے گا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں برطانیہ اور کینیڈا کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ ملائشیا اور ازبکستان کے حوالے سے پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے