چین میں کتے بلیاں کھانے پر پابندی لگ گئی
چین میں حکام نے کورونا وائرس کی وبا کے بعد بعض علاقوں میں جنگلی جانوروں اور کتوں کے گوشت کا استعمال روکنے کی کوشش کی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چین کے جنوبی علاقے شینزن میں حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ کتوں اور بلیوں کے گوشت کے کھانے پر پابندی عائد کی جائے۔
حکام کے مطابق یہ پابندی یکم مئی سے ہوگی۔
واضح رہے کہ سائنسدانوں کا خیال ہے کورونا وائرس جنگلی جانوروں کے گوشت سے انسانی جسم میں منتقل ہوا۔
وائرس سے دنیا میں ساڑھے نو لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 48 ہزار ہوگئی ہے۔

