پاکستان میں 397 نئے کیسز، اموات 50
پاکستان میں کورونا کے متاثرین میں تیز ترین اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ساڑھے تین سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کل تعداد تین ہزار 277 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا سے متعلق اعداد و شمار کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ملک میں وائرس سے مرنے والے 50 افراد کی تصدیق کی جا چکی ہے جبکہ پنجاب میں 15 سو کے لگ بھگ متاثرین موجود ہیں۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس گزشتہ ماہ مارچ کے آغاز میں کراچی میں سامنے آیا تھا۔

