ٹائیگر بھی کورونا وائرس کا شکار
امریکی ریاست نیویارک کے ایک چڑیا گھر میں چیتے کو وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر الگ کر دیا گیا ہے۔
چار سالہ ٹائیگر میں خشک کھانسی اور دیگر علامات سامنے آنے پر کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق برونکس چڑیا گھر میں موجود متاثرہ ٹائیگر کا نام نادیا ہے۔
چڑیا گھر حکام کے مطابق دیگر چیتے بھی کورونا کی علامات ظاہر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں کسی جانور کو کورونا وائرس لگنے کی تصدیق ہوئی۔

