پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان کی وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں

اپریل 6, 2020

پاکستان کی وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں ردو بدل کیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں آٹا اور چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی رپورٹ آنے کے بعد کی گئی ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق فخر امام کو وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی لگایا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ مین ردوبدل کے ساتھ استعفوں اور برطرفیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوا ہے جس میں پنجاب کے وزیر خوراک نے استعفا دیا جبکہ ایف آئی اے انکوائری رپورٹ میں نامزد وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی خسرو بختیار کو عہدے سے ہٹا کر وفاقی وزیر معاشی امور لگا دیا گیا ہے۔

عمران خان نے اپنی جماعت کے مرکزی رہنما اور قریبی ساتھی جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس کی سربراہی سے بھی ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حماد اظہر کا قلمدان تبدیل کر کے انہیں صنعت کی وزارت دے دی گئی ہے جبکہ بابر اعوان کو بھی کابینہ میں شامل کر کے پارلیمانی امور کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

اعظم سواتی کو وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب اور سیکرٹری وزارت فوڈ سکیورٹی ہاشم پوپلزئی کی برطرفی کا بھی اعلان کیا گیا ہے

ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کابینہ سے چند ماہ قبل دیا گیا استعفی قبول کر لیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے