پاکستان میں 248 نئے کیسز، کل 63 ہلاک
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4323 تک پہنچ گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اعدادوشمار جاری کر دئیے، ملک بھر میں اب تک 572 مریض صحتیاب ہوچکے اور 63 افراد ہلاک ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کیے جس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 2171 اور سندھ میں 1036 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کے پی 560، بلوچستان سے 212 جبکہ اسلام آباد سے 102 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گلگت بلتستان میں 213 اور آزاد کشمیر 28 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مجموعی طور پر 56 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 44 فیصد مقامی طور پر پھیلے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بتایا کہ سندھ 20، پنجاب 17، کے پی 20، جی بی 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد ایک مریض ہلاک ہوا ہے۔
ملک بھر میں اب تک 44 ہزار 896 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2737 نئے ٹیسٹ کئے گئے، ملک کے 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے اور ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

