پاکستان24 عالمی خبریں

حفاظتی کٹس مانگنے والے ڈاکٹر کا انتقال

اپریل 9, 2020

حفاظتی کٹس مانگنے والے ڈاکٹر کا انتقال

برطانیہ میں اس مسلمان ڈاکٹر کی کورونا وائرس سے موت واقع ہوگئی ہے جنہوں نے وزیراعظم بورس جانسن سے طبی عملے کو حفاظتی سامان کی فراہمی کے لیے کہا تھا۔

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ برطانوی ڈاکٹر عبدالمعبود چودھری کا انتقال جمعرات کو ہوا۔ وہ 15 دن تک کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتہائی نگہداشت میں رہے۔

تین ہفتے قبل انہوں نے برطانوی وزیراعظم کو ایک پیغام میں کہا تھا کہ کورونا سے طبی عملے کو سب سے زیادہ خطرہ ہے کیونکہ وہ مرضوں سے براہ راست رابطے میں ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالمعبود چودھری نے کہا تھا کہ ہر شہری کی طرح ڈاکٹروں کو بھی زندہ رہنے اور محفوظ رہنے کا حق ہے۔

واض رہے کہ برطانیہ میں وائرس سے سات ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ملک میں لاک ڈاؤن ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے