پولیس نے وائرس سے زیادہ بندے مار دیے
دنیا کی بدنام ترین پولیس نے کینیا میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کئی افراد کو تشدد سے قتل کر دیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق کینین پولیس کے تشدد سے مرنے والوں کی تعداد کورونا سے مرنے والوں سے بڑھ گئی ہے۔
پولیس کے تشدد سے نئی ہلاکت دارالحکومت نیروبی میں ایک تیرہ سالہ لڑکے کی ہوئی جو لاک ڈاؤن کے دوران کرفیو میں اپنی بالکونی سے پولیس کا گشت دیکھ رہا تھا جب اس کو گولی لگی۔
کینیا میں دو ہفتے سے کرفیو نافذ ہے اس دوران پولیس نے سینکڑوں افراد کے خلاف تشدد کیا ہے اور دکانداروں پر آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے۔
الجزیرہ کے مطابق کینیا میں گزشتہ ایک برس کے دوران پولیس تشدد سے 189 افراد کی ہلاکت ہوئی جن میں 75 فیصد 30 سال تک کی عمر کے افراد تھے۔

