عالمی خبریں

برطانیہ میں 10 ہزار سے زائد ہلاک

اپریل 12, 2020

برطانیہ میں 10 ہزار سے زائد ہلاک

برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 618 ہو گئی ہے جبکہ وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

اتوار کی شام جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سات سو سے زائد افراد عالمی وبا کا شکار ہو کر مرے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

دنیا بھر مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

امریکہ میں 20 ہزار 600، اٹلی میں 19 ہزار 500 جبکہ سپین میں مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے