پاکستان کا مشاق طیارہ تباہ، دو ہلاک
پاکستان میں فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے انسٹرکٹر اور تربیت حاصل کرنے والے پائلٹ کی موت واقع ہوئی ہے۔
فوجی ترجمان کے مطابق آرمی ایوی ایشن کا مشاق طیارہ پیر کی صبح گجرات کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر عمر اور تربیتی پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان کی موت واقع ہوئی۔
میجر عمر کا تعلق گجرات جبکہ فیضان کا چکوال کلر کہار سے تھا۔

