لاک ڈاؤن میں برہنہ خاتون پولیس کار پر
سپین میں لاک ڈاؤن کے دوران جب شہری اپنی بالکونیوں میں آ کر شعبہ صحت کے کارکنوں کے لیے تالیاں بجا کر خراج تحسین پیش کر رہے تھے سڑک پر ایک خاتون نے کپڑے اتار کر ہاتھ فضا میں بلند کر لیے۔
پولیس اہلکاروں نے خاتون کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر حراست میں لے کر مقامی جج کے سامنے پیش کیا جنہوں نے تنبیہ کے بعد گھر جانے کی ہدایت کی۔
سپین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون دوسری مرتبہ سڑک پر نکلیں اور کپڑے اتار کر پولیس کار کی چھت پر کھڑی ہو گئیں اور بازو فضا میں بلند کر دیے۔
پولیس نے خاتون کو کار کی چھت سے اترنے اور کپڑے پہننے کے لیے کہا اور بعد ازاں دوبارہ گرفتار کیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق خاتون کی عمر 41 برس ہے اور پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے مقامی ہسپتال منتقل کیا ہے تاکہ ذہنی صحت کا معائنہ کیا جا سکے۔

