پاکستان24 متفرق خبریں

ڈیڑھ لاکھ ہلاکتیں، 22 لاکھ متاثرین

اپریل 17, 2020

ڈیڑھ لاکھ ہلاکتیں، 22 لاکھ متاثرین

دنیا کے 200 سے زائد ملکوں میں عالمی وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 22 لاکھ 27 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتیں ایک لاکھ 50 ہزار 600 ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا میں وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد چھ لاکھ 70 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

کورونا سے مرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے جہاں 35 ہزار 500 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اٹلی میں 22 ہزار 745، سپین میں 19 ہزار 500 سے زائد، فرانس میں 18 ہزار کے لگ بھگ جبکہ برطانیہ میں 14 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر لقمہ اجل بنے۔

وائرس کا پہلا کیس گزشتہ سال دسمبر کے وسط میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آیا تھا جہاں اب حکام نے تصدیق کی ہے کہ کورونا سے مرنے والے افراد کی درست تعداد بتانے میں ان سے غلطی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے دنیا کے اکثر ملکوں میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے