متفرق خبریں

پاکستان میں 16 مزید ہلاک، آٹھ ہزار متاثر

اپریل 19, 2020

پاکستان میں 16 مزید ہلاک، آٹھ ہزار متاثر

پاکستان میں کورونا کے 500 سے زائد نئے کیسز آئے ہیں اور سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے شکار افراد میں 16 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

اتوار کی صبح تک ہونے والی 16 نئی ہلاکتوں کے بعد اس وبا سے پاکستان میں ہونے والی اموات کی کل تعداد 159 ہو گئی ہے۔

514 نئے کیسز کے ساتھ ملک بھر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد آٹھ ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 868 ہے۔

ملک کا آبادی کے لحاظ سے بڑا صوبہ پنجاب وائرس سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب 3649 کیسز ہیں جبکہ سندھ میں یہ تعداد 2355 ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض 26 فروری کو کراچی میں سامنے آیا تھا جس کے بعد سندھ میں بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں لاک ڈاؤن ہے تاہم کچھ کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے