کھیل

دنیائے کرکٹ کا نمایاں ترین آل راؤنڈر کون؟

مئی 11, 2020

دنیائے کرکٹ کا نمایاں ترین آل راؤنڈر کون؟

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک سوال پوسٹ کر کے شائقین کرکٹ کی رائے پوچھی ہے کہ آپ کا پسندیدہ ترین دنیائے کرکٹ کا اب تک سب سے نمایاں آل راؤنڈر کھلاڑی کون ہے؟

اس پر پاکستانی شائقین نے شاہد آفریدی، عمران خان اور عبدالرزاق کے نام لیے ہیں۔

انڈین شائقین نے کپل دیو کو بہترین آل راؤنڈر قرار دیا ہے۔

درجنوں شائقین کرکٹ نے انگلش کھلاڑی اینڈریو فلنٹوف کے حق میں ووٹ دیے ہیں۔

ایک صارف نے جواب میں تصویر پوسٹ کر کے کارکردگی چارٹ بھی ساتھ لگایا ہے جس کے مطابق سچن ٹنڈولکر کے رنز اور انڈین بولر ظہیر خان کے وکٹوں کا ساؤتھ افریقن پلیئر جیکس کیلس کے ساتھ موازنہ کیا گیا ہے۔

اس موازنے میں دکھایا گیا ہے کہ سچن کے ۱۵ ہزار اور کیلس کے ۱۲ ہزار رنز ہیں جبکہ ظہیر خان کی ۲۷۳ جبکہ کیلس کی ۲۷۱ ٹیسٹ وکٹیں ہیں۔

بعض شائقین نے آفریدی کی زیرو سکور پر متعدد میچوں میں سٹمپس اڑنے اور آؤٹ ہونے کی ویڈیوز شیئر کر کے مذاق اڑایا ہے۔

گپتا نامی ایک صارف نے ٹویٹ کے جواب میں آئی سی سی کو لکھا ہے کہ کھلاڑی کی تصویر لگا کر آپ نے خود ہی بتایا ہے۔

آئی سی سی کی ٹویٹ کے ساتھ کیلس کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے