پاکستان پاکستان24

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس بھی کورونا سے متاثر

جون 6, 2020

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس بھی کورونا سے متاثر

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ ملک میں عالمی وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 97 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 935 تک پہنچ گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار دفتر کے مطابق جسٹس شاہد کریم کے دو مخلتف ہسپتالوں سے کورونا ٹیسٹ کیے جو مثبت آئے جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ کیا ہے اور ان کی حالت بہتر ہے۔

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو وزیراعظم عمران خان نے بھی تسلیم کیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے کیونکہ اس سے امیروں کو فرق نہیں پڑتا اور غریب و مزدوز پیشہ افراد متاثر ہوتے ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں چار ہزار 715 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 94 ہزار کے لگ بھگ ہے جبکہ 32 ہزار سے زائد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ پنجاب میں ساڑھے چھ سو سے زائد افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے