پاکستانی فلم کے سنہری دور کی یادگار رخصت
پاکستان کی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے اپنے دور کی مشہور اداکارہ صبیحہ خانم امریکہ میں انتقال کر گئی ہیں۔
ان کی موت کی خبر ان کی پوتی سحرش خان نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔
صبیحہ خانم پاکستانی سلور سکرین کی وہ پہلی خاتون تھیں جنہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ملا۔
ان کا اصل نام مختار بیگم تھا اور انہوں نے ساتھی اداکار سنتوش کمار (رضا موسیٰ) سے شادی کی تھی۔ سنتوش کمار پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کے باپ تھے۔
صبیحہ خانم کو پاکستان کی فلم انڈسٹری کے عروج کے دور کی یادگار سمجھا جاتا تھا۔ وہ گزشتہ کئی برس سے اپنے بیٹی کے ساتھ امریکہ میں مقیم تھیں جہاں سنیچر کی صبح ان کا انتقال ہوا۔

