پاکستان میں مزید 97 ہلاک، پنجاب میں تعداد ہزار
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
پیر کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے پانچ ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران 97 مریض انتقال کر گئے۔
پاکستان میں مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 729 ہو گئی ہے جبکہ کل متاثرین ایک لاکھ 44 ہزار سے زائد ہیں جن میں سے 53 ہزار 721 صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کل ہلاکتیں 1031 ہو گئی ہیں جبکہ سندھ میں یہ تعداد 831 ہے۔
خیبرپختونخوا میں اب تک 675 ہلاکتیں ہوئی ہیں، بلوچستان میں 85، اسلام آباد میں 78، گلگت بلتستان میں 16 اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں 13 افراد کورونا کے باعث موت کا شکار ہوئے۔
Array