پاکستان پاکستان24

پاکستان کے بڑے شہروں کے مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن

جون 15, 2020

پاکستان کے بڑے شہروں کے مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن

پاکستان کے بڑے شہروں میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے تاہم حکومت نے اس کو سمارٹ لاک ڈاؤن کا نام دے دیا ہے۔

پیر کو لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی بڑے شہروں کے مخصوص علاقوں کو بند کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز اور پولیس کے اہلکار تعینات کیے گئے۔

قبل ازیں کورونا کے پھیلاؤ پر نظر رکھنے والے پاکستان کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کے 20 بڑے شہروں میں ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے تجویز دی کہ متاثرہ مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کا باعث بننے والے علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے کورونا کو پھیلنے سے روکا جائے گا۔ 

سینٹر کے مطابق جن 20 شہرون میں کورونا کے ہاٹ سپاٹس پائے گئے ہیں ان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور شامل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے