پاکستان میں مزید 111 ہلاکتیں، سمارٹ لاک ڈاؤن
پاکستان میں کورونا کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4443 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 921 ہو گئی۔
منگل کو جاری کیے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق ایک دن میں کورونا مزید 111 زندگیاں نگل گیا۔
ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2839 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 55 ہزار 878 جبکہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 55581 ہو گئی۔
خیبر پختونخوا 18472، بلوچستان 8327 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سلام آباد 8857 ، گلگت بلتستان 1143، آزادکشمیر 663 کیسز ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25015 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں تاحال 9 لاکھ 22 ہزار 665 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1081 ہوگئی، سندھ 853، خیبرپختونخوا میں 707 اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں۔
بلوچستان 85 ، اسلام آباد 83، گلگت بلتستان میں 17 اموات، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں 13 لوگ کی اب تک موت ہوئی۔
ملک بھر میں 820 اسپتالوں میں کورونا کے 8431 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ 56390 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

