متفرق خبریں

ایک اور پاکستانی نیوز چینل کی نشریات بند

جولائی 3, 2020

ایک اور پاکستانی نیوز چینل کی نشریات بند

پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی پیمرا نے ٹی وی چینل 24 نیوز کا لائسنس معطل کر کے نشریات فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پیمرا کے مطابق چینل 24 نیوز غیر قانونی طور پر خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام نشر کر رہا ہے۔

اتھارٹی کے آرڈر کے مطابق سینٹرل میڈیا نیٹ ورک نے ویلیو ٹی وی کے نام سے خریدے گئے لائسنس کو غیر قانونی طور پر نام تبدیل کر کے 24 نیوز بنایا۔

پیمرا کے حکم نامے کے مطابق لائسنس تفریحی پروگراموں کی نشریات کا ہے جبکہ چینل کی انتظامیہ نے جاری کیے گئے اظہار وجوہ کے نوٹس کا جواب بھی نہیں دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے