پاکستان پاکستان24

پاکستان نے تمام فلائٹس کے لیے ایئرپورٹس کھول دیے

اگست 7, 2020

پاکستان نے تمام فلائٹس کے لیے ایئرپورٹس کھول دیے

پاکستان کی سول ایویشن نے کورونا صورتحال بہتر ہونے پر ہر قسم کا فلائیٹ آپریشن بحال کر دیا ہے۔

جمعے کو سول ایویشن کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق مارچ 2020 سے لگائی پروازوں پر پابندی کو ختم کر کے اندرون ملک اور بیرون ملک فلائٹس بحال کرنے کے حوالے سے تمام ائر لائنز کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ہر قسم کے کارگو آپریشن کو بھی بحال کر دیا گیا۔فلائیٹ آپریشن اور کارگو سروسز ایس او پیزپر عملدرآمد ضروری ہے۔

سول ایوی ایشن کے نوٹم کے مطابق ‏فیصلے کا اطلاق 9اگست کی رات12بجے سے ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر نوٹم جاری کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے