پاکستان پاکستان24

پاکستان میں پانچ ڈیٹنگ ایپس پر پابندی عائد

ستمبر 1, 2020

پاکستان میں پانچ ڈیٹنگ ایپس پر پابندی عائد

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پانچ ڈیٹنگ اور لائیو سٹریمنگ ایپلی کیشنز بلاک کر دی ہیں۔

منگل کو پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے بند کی گئی پانچ ڈیٹنگ و لائیو سٹریمنگ ایپلی کیشنز میں ٹنڈر(Tinder)، ٹیگڈ (Tagged)، سکاؤٹ (Skout)، گرینڈر (Grindr) اور سے ہائے(SayHi) شامل ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق مذکورہ ایپلی کیشنز کے غیر اخلاقی و غیر مہذب منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ پلیٹ فارمز کی انتظامیہ کو ڈیٹنگ خدمات کو ختم کرنے اور براہ راست جاری مواد کو پاکستان کے مقامی قوانین کے مطابق ماڈریٹ کرنے کے لئے نوٹس جاری کیے گئے تھے اور چونکہ پلیٹ فارمز نے مقررہ وقت کے اندر نوٹسوں کا جواب نہیں دیا لہذا اتھارٹی نے مذکورہ ایپلیکیشنز کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی انتظامیہ کی جانب سے مناسب لائحہ عمل کے تحت غیر اخلاقی و غیر مہذب مواد کو مقامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے ماڈریٹ کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے پر پی ٹی اے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے