پاکستان پاکستان24

کراچی موٹر وے پر وین میں 15 مسافر جھلس کر ہلاک

ستمبر 27, 2020

کراچی موٹر وے پر وین میں 15 مسافر جھلس کر ہلاک

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کو جانے والے موٹر وے (ایم نائن) پر وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں آگ لگنے سے 15 مسافر جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سنیچر کو ایم نائن (M-9) پر نوری آباد کے قریب وین الٹنے کے باعث اس کی وائرنگ میں آگ لگ گئی جس نے پوری گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ وین سے آگے جانے والی گاڑی کا بونٹ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا جو اڑ کر پیچھے وین کی ونڈ سکرین کو لگا اور گاڑی بے قابو ہو کر ہائی وے سے اتر گئی۔

بری طرح جھلسنے کے باعث کئی نعشوں کی شناخت ممکن نہیں رہی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے