پاکستان پاکستان24

‘معیشت درست سمت میں اب قانون کی حکمرانی پر توجہ’

نومبر 1, 2020

‘معیشت درست سمت میں اب قانون کی حکمرانی پر توجہ’

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب تک ان کی توجہ معیشت کی بہتری پر تھی جو اب درست سمت میں نکل گئی ہے جس کے بعد توجہ کا مرکز قانون کی حکمرانی ہوگی۔

گلگت بلستان کے دورے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ پر بندوقیں تانی ہوئی ہیں۔

وزیراعظم کے مطابق ’اگر یہ (اپوزیشن) ان (آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی) کی مخالفت میں بول رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ میں نے بالکل ٹھیک لوگوں کا انتخاب کیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن این آر او کے حصول کے لیے انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن وہ انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے