پاکستان

‘کورونا کے مریض کو دیکھنا ہے’ ڈاکو گھر سے سوا کروڑ لے گئے

نومبر 4, 2020

‘کورونا کے مریض کو دیکھنا ہے’ ڈاکو گھر سے سوا کروڑ لے گئے

سید نعمان شاہ ۔ مانسہرہ
خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں اپنی نوعیت کی منفرد ڈکیتی میں سوا کروڑ سے زائد کی رقم چھین لی گئی۔

مانسہرہ شہر کی تاریخ کی بڑی ڈکیتی قرار دیے گئے واقعہ میں چھ مسلح افراد نے کورونا کے مریض کو چیک کرنے کے بہانے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا۔

مدعی کے مطابق گھر سے ایک کڑوڑ 37 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ ڈاکوؤں کے تشدد سے ایک خاتون شدید زخمی بھی ہوئیں۔

مالک مکان ذوالفقار کے مطابق وہ گاڑیوں کی خریدوں فروخت کا کام کرتے ہیں اور لوٹی گئی رقم تین گاڑیوں کی فروخت سے ملی تھی۔

مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دی گئی ہے جس کے مطابق چھ مسلح افراد مدینہ کالونی کے ایک گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور گھر پر موجود خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کرسی سے باندھ کر ایک کروڑ 37 لاکھ روپے لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے۔

خاتون کے مطابق دروازے پر دستک کے بعد ایک مسلح شخص نے کہا کہ آپ کے گھر میں کورونا کا مریض ہے ہم چیک کرنے آئے ہیں۔ خاتون کے انکار پر کہ گھر کوئی مریض نہیں ملزمان نے خاتون کو دھکا دیا اور گھر میں داخل ہو گئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے