پاکستان

اے این پی نے وزیر داخلہ کو معاف کر دیا

نومبر 10, 2020

اے این پی نے وزیر داخلہ کو معاف کر دیا

عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو ان کے بیان پر معاف کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔

پیر کی شام حکومتی جرگہ وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں باچا خان مرکز پشاور پہنچا۔ جرگے میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ بھی موجود تھے۔

انہوں نے اپنے متنازع بیان کے معاملے پر معذرت کے لیے حکومتی جرگے نے عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔

باچا خان مرکز سے جاری بیان کے مطابق اے این پی نے بیان پر معذرت اور وضاحت کے بعد جرگہ قبول کر لیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے