پاکستان پاکستان24

تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے

نومبر 19, 2020

تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے

پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 54 برس تھی۔

تحریک لبیک کے سینیئر رہنما پیر اعجاز اشرفی نے ایک بیان میں خادم رضوی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو شیخ زید ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

خادم رضوی تین برس قبل پاکستان کے سیاسی افق پر اس وقت تیزی سے ابھرے جب پاکستان کی پارلیمنٹ سے ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم اور قادیانی مسئلے پر بحث شروع ہوئی۔

وہ راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے اہم مقام فیض آباد پر سنہ 2017 میں دھرنا دینے سے بین الااقوامی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بنے۔

خادم حسین رضوی کافی عرصہ سے علیل تھے تاہم انہوں نے ہفتہ قبل اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے