پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار سے بڑھ گئی
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آ رہی ہے اور ایک دن میں مزید 48 اموات ہوئی ہیں جبکہ تین ہزار کے قریب پازیٹیو کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ ملک بھرکے اسپتالوں میں 2ہزار234 مریض زیرعلاج اور ایکٹوکیسز کی کل تعداد 40 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے اعداد وشمارکےمطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید48 اموات ہوئیں جن میں سے 41 اسپتال اور7گھروں میں ہوئیں ، پنجاب میں 18 اور سندھ میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ملک بھرکے اسپتالوں میں 281 مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔
گذشتہ ایک روزمیں 39ہزر165ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2ہزار954 پازیٹیوو کیسزرپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں اب تک سامنے آنے والے مریضوں کی کل تعداد 3لاکھ 79ہزار883ہو چکی ہے۔
سندھ 1 لاکھ 64ہزار651 کے ساتھ سرفہرست ہے، پنجاب میں ایک لاکھ 15ہزار138،خیبرپختونخوا 44ہزار932 ،اسلام آباد 27ہزار555 اوربلوچستان میں 16 ہزار846تعداد متاثرہوچکے ہیں۔

