گلگت بلتستان: بابا جان اور ساتھی 9 سال بعد رہا
گلگت بلتستان میں حکام نے سیاسی رہنما بابا جان اور ان کے 14 ساتھیوں کو نو سال بعد رہا کر دیا ہے۔
بابا جان اور ان کے ساتھیوں پر سرکاری املاک کو نذرِ آتش کرنے اور لوگوں کو مشتعل کرنے کے الزامات پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات میں عدالت سے80 سال سزا دی گئی تھی اور وہ گزشتہ نو سالوں سے جیل میں بند تھے۔
گزشتہ ماہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہنزہ میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے جس پر حکومت نے مظاہرین کے نمائندوں سے ان کی رہائی کا معاہدہ کیا تھا جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کیا تھا۔
حکام نے مرحلہ وار اسیران کو رہا کیا اور جمعے کو آخری مرحلے میں بابا جان، افتخار کربلائی اور شکر اللّٰہ بیگ کو رہا کردیا گیا۔ مذکورہ افراد کو عطا آباد جھیل بننے کے بعد مظاہروں کے دوران سانحہ علی آباد کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

