اپنے جوہری سائنسدان کے قتل کا بدلہ لیں گے: ایران
ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنے سینیئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کی ہلاکت کا بدلہ لے گا۔
محسن فخری زادہ جمعے کو دماوند کے علاقے ابسرد میں حملے میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے عسکری مشیر حسین دیغان نے کہا کہ وہ اس حملے کے مرتکب افراد پر طوفان کی طرح ‘چوٹ’ پہنچائیں گے۔
مغربی انٹیلیجنس اداروں کا خیال ہے کہ فخری زادہ ایران کے خفیہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے روحِ رواں تھے اور کئی ممالک کے سفارتکار انھیں ’ایران کے بم کا باپ‘ بھی کہتے تھے۔
ایران کا اصرار ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔

