پاکستان

واہ کینٹ میں بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے والا ملزم فرار

دسمبر 8, 2020

واہ کینٹ میں بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے والا ملزم فرار

راولپنڈی کے علاقہ صدر واہ کینٹ میں گھریلو تنازعے پر خاوند نے بیوی اور دو کم عمر بیٹیوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم مانسہرہ میں بھی ایک واردات کے بعد مطلوب تھا جو موقع سے فرار ہوگیا،مقتولہ سکول ٹیچر تھی۔

پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے۔ ملزم اظہر شاہ فورسز سے ریٹائرڈ ہے جس نے اپنی بیوی غزالہ اور دو بیٹیوں کو گھر میں گولیاں مار کر قتل کیا۔

قتل ہونے والی بچیوں میں12 سالہ فروا اور 8 سالہ عینی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم مانسہرہ میں درج ایک ایف آئی آر میں بھی اشتہاری اور پولیس کو مطلوب ہے۔

پولیس کے مطابق فرانزک سائنس لیبارٹری کے عملہ کی مدد سے موقع سےشواہد اکھٹے کیے گئے جبکہ تینوں لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر روانہ کر دی گئی ہیں،جنھیں تمام تکنیکی سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے