پاکستان پاکستان24

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی اساتذہ پر آنسو گیس کا استعمال،

دسمبر 19, 2020

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی اساتذہ پر آنسو گیس کا استعمال،

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ کو منتشر کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے آنسو گیس کے گولے برسائے ہیں۔ اس دوران اسلام آباد مری شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام دیکھا گیا۔

سنیچر کو بنی گالہ میں پنجاب کے 36 اضلاع سے آئے اساتذہ نے دھرنا دیا۔

اساتذہ کا مؤقف ہے کہ وہ برسوں سے کنٹریکٹ پر ملازم ہیں ان کو مستقل بنیادوں پر تقرر نامے دیے جائیں۔

پولیس نے احتجاج کے لیے آنے والے 14 مظاہرین کو گرفتار کرکے شہزاد ٹاؤن، سیکرٹریٹ اور بھارہ کہو کے تھانوں میں بند کر دیا۔ خواتین مظاہرین کو تھانہ وومن منتقل کیا گیا۔

بنی گالہ جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ مری روڈ اور شہزاد ٹاؤن روڈ پر پولیس کی ٹیمیں پہنچا دی گئیں۔ علاقے میں پولیس کی بکتربند گاڑیاں بھی موجود ہیں جبکہ خار دار تاریں بھی بچھا دی گئی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے