پاکستان

سب کو پاپا جونز پیزے کی بات کرنا چاہیے: بلاول

دسمبر 21, 2020

سب کو پاپا جونز پیزے کی بات کرنا چاہیے: بلاول

پاکستان میں اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ’ہمیں تو بہت مزہ آتا ہے جب کسی کو پیزہ کھاتے دیکھ کر حکومت کو تکلیف ہوتی ہے۔ اگر ہم کو پیزہ کی بات کرنی ہے تو سب کو پاپا جونز پیزے کی بات کرنا چاہیے۔‘
پیر کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی پاپا جونز کا پیزہ گزشہ روز کھایا تھا جو بہت مزے کا تھا۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ حکومت پاپا جونز کے پیزے کا حساب لینے کی بات ہی نہیں کرتی۔
بلاول نے کہا کہ ’وزیراعظم نے پاپا جونز سکینڈل میں ملوث لوگوں کو ای سی ایل میں ڈالا ہے اور نہ جیل میں، لندن بھیجنا تو دور کی بات ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے پیزہ کھانے کی بات کرنی ہے تو کرے ہم پاپا جونز کی بات کرتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے