پاکستان پاکستان24

پاکستان میں برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد

دسمبر 21, 2020

پاکستان میں برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد

پاکستان نےبرطانیہ سے آنےوالی تمام مسافر پروازوں پرپابندی عائدکر دی ہے۔ پابندی کا اطلاق 29دسمبر تک ہوگا۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کااطلاق منگل کی رات12 بجے سے 29 دسمبر کی رات تک ہوگا۔ پابندی کا اطلاق برطانیہ کا گزشتہ 10روز سفر کرنے والے مسافروں پر بھی ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق برطانیہ میں داخلے کے بغیر پاکستان آنے والے ٹرانزٹ مسافر پابندی سے مستثنی ہوں گے۔

وزٹ اور عارضی ویزہ کے حامل پاکستانیوں کو 72گھنٹے پرانی کورونا رپورٹ پر آنے کی اجازت ہوگی۔ ایسے مسافروں کو پاکستانی ایئرپورٹ پر سرکاری خرچ پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا۔

ان مسافروں کو گھر پر 7دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا، اعلامیہ
22دسمبر سے آنے والے تمام مسافروں کو پاک ٹریک ایپلی کیشن کا استعمال لازمی کرنا ہوگا۔

پابندی کے خاتمے سے متعلق این سی او سی اجلاس میں 28دسمبر کو نظرثانی کی جائے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے