پاکستان

سیلیکٹڈ کے بعد سیلیکٹرز کے اعترافِ جرم کا انتظار ہے: نواز

دسمبر 23, 2020

سیلیکٹڈ کے بعد سیلیکٹرز کے اعترافِ جرم کا انتظار ہے: نواز

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کے تیاری نہ ہونے کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ اب ان کو سیلیکٹرز کے اعترافِ جرم کا انتظار ہے۔

بدھ کو ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ”سلیکٹرز کی مسلط کی ہوئی سوغات کی نالائقی کی سزا بھگتنے والے 22 کروڑ پاکستانی آج آپ سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیوں ووٹ چوری کر کے ایک ایسے شخص کو لایا گیا جو نہ اہلیت رکھتا تھا، نہ قابلیت، نہ تجربہ اور نہ تیاری؟“

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ”سلیکٹڈ کے اعترافِ جرم کے بعد اب سلیکٹرز کے اعترافِ جرم کا انتظار ہے۔“

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم سیلیکٹرز پاکستان میں فوج کی اعلیٰ قیادت کو قرار دیتے ہیں اور انہوں نے جلسوں میں تقاریر کے دوران آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ پر الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے