پاکستان پاکستان24

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، سات ہلاک

دسمبر 27, 2020

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، سات ہلاک

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں سات اہلکار ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے ہیں۔

فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

مقامی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کلاشنکوف سمیت دیگر چھوٹے ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی اور راکٹ بھی داغے۔

ترجمان کے مطابق چیک پوسٹ کے انچارج نائب صوبیدار گلزار سمیت سات اہلکار حملے میں ہلاک ہوئے۔

فورسز کے اہلکاروں نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور تقریبا دو گھنٹے تک لڑتے رہے۔ اس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے ۔

اطلاع ملتے ہی قریبی چیک پوسٹوں سے ٹیمیں مدد کےلئے پہنچیں جبکہ ہرنائی اور کھوسٹ سے تین کوئیک رسپانس فورس ٹیمیں بھی حملہ آوروں کے تعاقب میں روانہ کی گئیں۔

اس پہاڑی علاقے میں سیکورٹی فورسز پر پہلے بھی کئی حملے ہوچکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے