مشرف کو نکالا عمران خان کیا چیز ہے: پیپلز پارٹی
سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ انہوں پرویز مشرف جیسے ڈکٹیٹر کو نکالا عمران خان کیا چیز ہے۔
اتوار کو جلسے سے خطاب میں زرداری نے اسٹیبلشمنٹ جو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کچھ لوگ آتے جاتے ہیں اور سیاست دانوں کا کام ملک چلانا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو دہشت گردوں کے لیے دہشت کی علامت تھیں۔
’جب وہ پرویز مشرف کو شکست دینے کے لیے پاکستان آئیں تو انہیں معلوم تھا کہ بزدل قاتل گھات لگائے بیٹھا ہے لیکن وہ کسی سے ڈرنے والی نہیں تھیں۔‘
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کروڑوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
جلسے سے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بھی طویل خطاب کیا جس کو سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد نے غیر معمولی اور اہم قرار دیا ہے۔

