پاکستان پاکستان24

آئین و قانون کو تم نے گھر کی لونڈی سمجھا ہے، اب ایسا نہیں چلے گا: مولانا فضل الرحمان

دسمبر 28, 2020

آئین و قانون کو تم نے گھر کی لونڈی سمجھا ہے، اب ایسا نہیں چلے گا: مولانا فضل الرحمان

 

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا ہے کہ سرینڈر جنرل نیازی کرتا ہے، مولانا فضل الرحمان نہیں کرتا. ہم دباؤ قبول نہیں کرتے بلکہ دباؤ ڈالتے ہیں، ابھی تو عمران خان میرے شکنجے میں ہے۔

‏پیر کو مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‏نااہل اور ناجائز حکومت کو سہارا دینے والے بڑا مجرم ہوگا۔”آمرانہ قوت علاقے اور اختیارات پر قبضہ کرتی ہے، ایک ناکام حکومت کو رہنے کا کوئی جواز نہیں۔“

ان کا کہنا تھا کہ ”میں پارلیمنٹ میں اٹھائے حلف کا پابند ہوں، تم (فوج) بھی اپنے حلف کی پابندی کرو، فوج نے سیاست میں حصہ نہ لینے کا حلف اٹھایا ہے، لیکن آج سیاست کو کنٹرول کیا ہوا ہے. اس طرح نظام میں توازن نہیں رہتا اور نظام بگڑ جائے تو گھر تباہ ہوجاتا ہے۔“

‏مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طاقتور قوتوں کو بتانا ہے کہ آئین سے تجاوز تم کررہے ہو، قانون کو پامال تم کررہے ہو، آئین و قانون کو تم نے پاؤں تلے روندا ہے، آئین و قانون کو تم نے گھر کی لونڈی سمجھا ہے، اب ایسا نہیں چلے گا، اب سیدھے راستے پر آجاؤ۔ اب اہداف واضح ہیں، اب سیاسی قوت بڑھانی ہوگی۔

‏مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نیب نے بلایا تو سارے کارکنوں کے ساتھ جائیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے