پاکستان

اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن: سپریم کورٹ میں ریفرنس سماعت کے لیے مقرر

دسمبر 29, 2020

اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن: سپریم کورٹ میں ریفرنس سماعت کے لیے مقرر

 

سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے دائر صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

رپورٹ: جہانزیب عباسی

اٹارنی جنرل کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجربینچ 4 جنوری کو سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد اورجسٹس مشیر عالم بینچ کا حصہ ہیں۔

جسٹس عمرعطا بندیال، جسٹس اعجازالااحسن اور جسٹس یحیٰی آفریدی بینچ میں شامل ہیں۔

حکومت نے سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے عدالت سے اجازت دینے اور آئین کی تشریح کی درخواست کی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے